کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ شہر کراچی میں کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کروں گا شہر میں نوجوانوں کو صحت مدن سرگرمیوں کے حصول کے لئے سہولتیں اور کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھوں گا،صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں،شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بحیثیت کمشنر کراچی میں اپنا فرض اور عبادت سمجھ کر ادا کررہا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا،کھیلوں کے فروغ کے لئے ہمیں کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھنا ہے جب ہی ہم اپنے ہونہار ٹیلنٹ کو دنیا میں متعارف کراسکتے ہیں آج کھیلوں کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اسپورٹس شخصیات،اسپورٹس جرنلسٹ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسپورٹس ایوارڈ کی یہ پر وقار تقریب فردوس اتحاد کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس ایوارڈ کے حوالے سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کراچی میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب میں کھیلوں کی ممتاز شخصیات،جرنلسٹ،سابق کھلاڑی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں ڈائریکٹر FIAعامر احمد فاروقی کو قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کمشنر کراچی نے تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اگر آپ نے دنیا میں اپنا مقام بنا نا ہے تو تعلیم کے بعد کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی،قیام امن کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھلاڑیوں کو اُن کا مقام اور حق دلا نے میں اپنا کردار ادا کروں گا جس کی مثال انگلینڈ کے فٹ بال کلب سے کراچی کے فٹ بالروں کا معاہدہ ہے جس کے تحت کراچی کے 25کھلاڑی اور 2کوچزتربیت حاصل کرنے انگلینڈ جارہے ہیں اور کراچی میں بھی فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ عید الفطر کے بعد آرچری،باکسنگ،ریسلنگ،ایتھلیٹک،شوٹنگ بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے بتا یا کہ میں نے سابق اسکواش عالمی چمپئن جہانگیر خان سے شہر کراچی میں اسکواش اسکواش کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد شہر کراچی میں اسکواش کھیل کو فروغ حاصل ہوگا نیا اسکواش ٹیلنٹ متعارف کرایا جائیگا کمشنر کراچی نے تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے عامر احمد فاروقی،کھیلوں کی معروف سرپرست شاہدہ پروین کیانی،شمسی اکیڈمی کے خالد جمیل شمسی اور KBBAکے صدر غلام محمد خان کو شہر میں کھیلوں کے فروغ میں خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا
اس موقع پر مختلف کھیلوں کے فروغ میں خدمات انجام دیئے والے 60سے زائد افراد میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس ایوارڈ اور بنک اسلامی کی جانب سے باسکٹ بال کے 15ٹیکنیکل آفیشلز کو کیش ایوارڈ دیئے قبل ازیں اسپورٹس ایوارڈ تقریب سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کراچی کے صدر مخدوم علی ریاض،سجاس کے جوائنٹ سیکریٹری محمد اصغر عظیم،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد،کشمیری رہنماء ممتاز قانون داں غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،MCBکے نائب صدر محمد حیدر خان،پروفیسر فوزیہ ملک،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ،ہاکی کوچ پاکستان بیوریج کے سنیئر کوارڈینشن منیجر محمد اخلاق،نیشنل بنک آف پاکستان شعبہ اسپورٹس کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان،پبلک اسکول ضلع وسطی کی پرنسل اسماء کوثر،سماجی رہنماء بے نظیر بلوچ، سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،سائیکلنگ کی شگفتہ فیاض،باکسنگ کے عابد حسین بروہی اور دیگر نے خطاب کیا۔