انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کی ایک طویل عرصہ تک قیادت کرنے والی کھلاڑی سٹیپ ہوگٹن نے بالآخر ٹیم کی قیادت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، 33 سال ہوگٹن گزشتہ آٹھ سال سے انگلش ویمنز فٹبال ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور اس دوران ان کی قیادت میں ٹیم سو میچز بھی جیتے ہیں، ان کی شاندار کارکردگی پر ملکہ کی جانب سے انہیں ایم بی ای ایوارڈ بھی مل چکا ہے ، ہوگٹن نے دو اولمپک مقابلوں میں اپنی ویمنز ٹیم کی قیادت کی ہے جبکہ ہوگٹن پہلی برطانوی فٹبالر ہیں جنہیں فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے تاہم اب جبکہ وہ فٹنس مسائل کا شکار ہیں جس کے بعد انہوں نے قیادت سے انکار کر دیا ہے اور انگلینڈ نے ان کی جگہ لی ولیمسن کو ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔