بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی کم کلسٹرز نے تیسری مرتبہ ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کم کلسٹر جنہوں نے 2007 میں شادی کے بعد ٹینس کے کھیل کو خیرباد کہہ دیا تھا کی 2009 میں واپسی ہوئی تھی اور اس دوران انہوں نے تین گرینڈ سلام اعزاز بھی جیتے تھے جس کے بعد 2012 کے بعد کم کلسٹر ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کورٹس سے باہر چلی گئی تھیں کم کلسٹر اب تک 41 ڈبلیو ٹی اے اعزازات جیت چکی ہیں جبکہ کم بیس ماہ تک عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر بھی براجمان رہ چکی ہیں۔