پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا وکٹ لینے کے بعد منفرد جشن کا انداز تو وائرل ہے ہی لیکن اب برق رفتار گیند سے وکٹ توڑنے کے بعد بھی حسن علی کے چرچے ہیں۔حسن علی ان دنوں کائونٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے گلوسٹر شائر کے جیمز بریسی کو بولڈ کرتے ہوئے مڈل سٹمپ توڑ دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔حسن علی نے آئوٹ کرنے کے بعد ٹوٹی ہوئی وکٹ کو اٹھا کر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کی بعد ازاں ٹوٹی ہوئی وکٹ مجمع میں بیٹھے بچے کو دیدی اور اس کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔یاد رہے کہ حسن علی گلوسٹرشائرکے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔