بریگیڈیئر الطاف احمد، کمانڈر سچل رینجرز نے پاکستان وہیل چیئر ٹینس ٹیم کے اعزاز میں افطار استقبالیہ دیا جس نے گزشتہ ماہ ترکی کے انطالیہ میں بی این پی پریببس آئی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوالیفائر کپ میں حصہ لیا تھا۔
ٹیم میں آصف عباسی، فدا حسین، محمد عرفان اور محمد خالد رحمانی بطور کپتان شامل تھے۔
انہوں نے نہایت احسن طریقے سے محمد عرفان کو بالکل نیا رکشہ، فدا حسین کو ایک لاکھ روپے نقد اور نازیہ ایوب، میتھیو، محمد عمران اور امجد علی کو 5000 روپے نقد انعامات سے نوازا۔ (تمام وہیل چیئر ٹینس کھلاڑی) کلیم اعوان
غلام یٰسین ارم بخاری عشرت زہرہ، سرور حسین اور کوچ عقیل شبیر بھی موجود تھے۔
بریگیڈیئر الطاف احمد نے خصوصی کھلاڑیوں کے مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے پیرا اسپورٹس پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے رینجرز کی سہولیات کی پیشکش کی اور ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
رحمانی نے ترکی کے دورے سے پہلے اور بعد میں جسمانی طور پر معذور کھلاڑیوں کے لیے رینجرز اسپورٹس کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں پریکٹس کرنے کی اجازت دینے پر بریگیڈیئر الطاف کا شکریہ ادا کیا۔ اور بین الاقوامی وہیل چیئر ٹینس کھلاڑی محمد عرفان جو کہ بے روزگار ہیں اُنکو نیا رکشہ دینے اور دیگر وہیل چیئر کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔