میامی گرینڈ پری فارمولا ون کار ریس میں میکس ورسٹاپن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ریس میں دوسری پوزیشن چارلس جبکہ تیسری پوزیشن کارلوس سنیز نے حاصل کی، یاد رہے کہ یہ رواں سال ورسٹاپن کی دوسری مسلسل جیت ہے اور وہ رواں سال مسلسل دو ریسیں جیتنے والے پہلے ڈرائیور بھی بن گئے ہیں، اپنی کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل ریس تھی اور آخری لمحات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم مطمئن ہوں کہ کامیابی حاصل کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ رواں سال کی مسلسل دوسری ریس جیت رہا ہوں اور کوشش ہو گی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی جیت کے اس تسلسل کو جاری رکھوں۔