پشاور(سپورٹس رپورٹر)ٍخیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں روایتی گیمز کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روایتی گیمز کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس عزیز اللہ خان ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر اللہ بھی موجود تھے’ڈی جی خالد خان نے کہا کہ صوبہ بھر کے مختلف ریجنز میں ان گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس ڈسٹرکٹ کے جوروایتی کھیل ہوں گے ان کے مقابلے وہاں ہوں گے ان میں قبائلی ضم شدہ اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے مقابلے انیس مئی سے بنوں ریجن سے شروع ہورہے ہیں’انیس سے بیس مئی تک لکی مروت میں کڑاکا کے مقابلے ہوں گے جس میں لکی مروت کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں’کبڈی’رسہ کشی ‘پٹھو گرم’گلی ڈنڈا’بلورے اور والی بال کے مقابلے اکیس سے بائیس مئی تک بنوں میں ہوں گے جس میں بنوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’خسکی’مسے’مونی مونی ‘گلی ڈنڈا’گولی اور پوچ پوچ کے مقابلے وزیرستان میں ہوں گے
جیس میں وزیرستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’مخہ کے مقابلے ستائیس مئی کو مردان میں ہوں گے جس میں مردان ریجن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’کبڈی’بولاک کارٹ ریس،محہ اور کوڈا کے مقابلے انتیس سے اکتیس مئی تک صوابی میں ہوں گے جس میں مردان ریجن کی تمام ٹیمیں شرکت کررہی ہیں’ اس طرح تمام ریجنز میں مرحلہ وار یہ گیمز منعقد ہوں گے جس کے بعد بہترین ٹیموں کا انتخاب ہوگا اور فائنل پشاور میں ہوں گے’ پشاور’مردان’کوہاٹ ‘ڈی آئی خان’ہزارہ’بنوں’سوات میں ڈویژنل سطح پر انٹرڈسٹرکٹ لیول کے کبڈی’مخہ’والی بال’گتہ سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘ڈویژنل گیمز کے اختتام پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائنل مقابلے ہوں گے’یہاں تک کہ جو روایتی گیمز جن ڈسٹرکٹس میں ہوں گے ان کے درمیان ہی فائنل مقابلے ہوں گے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہا کہ ان گیمز کو اوپن رکھا گیا ہے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہا کہ گیمز کے انعقاد کا مقصد ہر ڈسٹرکٹ کی روایتی گیمز کو زندہ رکھنا اور ان کا فروغ ہے جس کے لئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ تمام ضروری اقدامات کررہا ہے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ڈسٹرکٹس اور ریجنز میں ہونیوالے کھیلوں کے بعد پشاور میں فائنل مرحلہ بھی بہترین طریقے سے منعقد کیا جائے جس کے لئے یہاں بھی تیاریاں کی جائیں گی۔