برطانیہ میں موٹرسائیکل ریس کے دوران حادثے میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے، 56 سالہ راجر موٹرسائیکل چلا رہے تھے اور ان کا 21 سالہ بیٹا بریڈلی ان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ریس کے آخری رانڈ میں پیش آیا اور دونوں باپ بیٹا جان گنوا بیٹھے۔آنجہانی راجر کی یہ 20ویں ریس تھی جبکہ ان کے بیٹے کی دوسری ریس تھی، پچھلی ریس میں دونوں آٹھویں پوزیشن پر رہے تھے۔راجر نے 2000 میں پہلی مرتبہ ریس میں شرکت کی تھی اور 2008 میں اسے خیر باد کہہ دیا تھا۔لیکن وہ زیادہ عرصہ کھیل سے دور نہ رہ سکے اور 2010، 2017 اور رواں سال بھی ایونٹ میں شرکت کی۔رواں سال کے آغاز میں انہوں نے کہا تھا کہ میں پہلے کئی دفعہ ریٹائر ہوچکا ہوں لیکن ریسنگ سے محبت کی وجہ سے ہمیشہ واپس آجاتا ہوں۔