پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع ہنگو میں روایتی کھیل ختم ہوگئے، کھلاڑیوں نے والی بال، رسہ کشی، سخے سخے، کبڈی، تیر اندازی، گلی ڈنڈا، بلوری اور پٹو گرم میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تنویر احمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈپٹی ڈاائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان، احمد خان اور نصیر خان بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق والی بال فائنل میں ہنگو کلب نے دوآبہ کلب کو، سخے سخے میں حیات آباد کلب نے ینگ سٹارز کلب کو، کبڈی میں بہادر گڑھی کلب ہنگو نے درویزی کلب کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔ تیر اندازی میں واجد خان نے پہلی، گل یوسف نے دوسری، بلوری میں یوسف خان، گلی ڈنڈا میں درویزی کلب اور پٹو گرم میں ایان خان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
والی بال فائنل میں کربوغہ سٹارز کلب نے طوفان کلب کو ہرایاوالی بال کے آرگنائزنگ سیکرٹری اقرار خان، رسہ کشی کے آرگنائزنگ سیکرٹری سید شفاعت علی خان تھے رسہ کشی میں ہنگو نے دوآبہ کو ہرایا،روایتی گیمز کے سلسلے میں سترہ سے انیس جون تک ہری پور میں کبڈی’سٹون لفٹنگ ‘بل ریس ‘گٹکا’کتا اور خرگوش ریس اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوں گے ‘اکیس سے بائیس جون تک بٹگرام میں مخہ’سکھائی’رسہ کشی’گلی ڈنڈا’بلورے اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چوبیس جون کو لوئر کوہستان میں روایتی کبڈی’گلی ڈنڈا’سٹون تھروئونگ اور سکھائی کے مقابلے ہوں گے
‘ستائیس جون کومانسہرہ میں گٹکا’سٹون لفٹنگ’ کبڈی اور رسہ کشی جبکہ اٹھائیس جون کو ایبٹ آباد میں گٹکا ‘سٹون لفٹنگ ‘کبڈی اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوں گے’ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشز سپورٹس جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ٹیم منعقد کرا رہی ہے’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس عزیز اللہ خان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے اور مرحلہ وار کے پی کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا
روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔