سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری کا افتتاح کیا، رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض نے کوہسار سپورٹس فیسٹیول کی ٹرافی کی رونمائی کی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری کا انعقاد سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا علاقائی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بڑا اقدام ہے جس سے مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کاٹیلنٹ سامنے آئے گا
کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری 15جون تک جاری رہے گا،کھلاڑی سپورٹس فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں، مری کے مال روڈ پر ہونیوالی افتتاحی تقریب میں صوفی پرفارمنس پیش کی گئی،کلچرل اورجمنا سٹک پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا
فائر ورکس اور علاقائی گیتوں نے سماں باندھ دیا،شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈویژنل سپورٹس افسران وحید بابر اورمنظر شاہ ،عطاء الرحمن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر شاہ بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔