وزیر اعلی محمودخان کی ہدایت پرمحکمہ کھیل نےباہم معزور افراد کےمعاشرےمیں انکی اہمیت اورانکےاستعدادکاکومزیدبڑھانےکیلئےپشاورسمیت سوات میں بھی اگہی پروگرام کاانعقادکیا۔سوات یونیورسٹی میں منعقدہ اس تقریب کےمہمان خصوصی یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈین سجادخان تھے جبکہ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس اپریشن جمشیدبلوچ،اسسٹنٹ۔ڈائریکٹر حامدعلی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد،اعزازخان اورڈی ایس او سوات عبیداللہ سمیت ایک بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔پروگرام میں انٹرنیشنل اتھلیٹ زوارنور،ایازخان،انجینئرغرفان اورالطاف نے معاشرے میں باہم معزورافرادکودرپیش مسائل اورانہیں کھیلوں اوروتعلیم سمیت مختلف شعبوں میں بھرمواقع مہیاکرنے پرشرکاء کو لیکچردی۔
انہوں میں کہاکہ یہ افرادانتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں اگرانہیں بنیادی سہولیات فراہم کئے گئے تویہ نوجوان دنیامیں پاکستان کانام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سجادخان اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس حامدعلی اوراشفاق احمدنے کہاکہ اج کے اس پروگرام کامقصد طلبہ کومعزورافرادکی صلاحیتوں کےبارےمیں اگاہی دیناتھااورسپورٹس کےمیدان میں انکےلئے سہولیات فراہم کرنااورمستقبل میں یونیورسٹیوں کی سطح پرمعزورافرادکیلئے کھیلوں کےمقابلے منعقدکرانےکیلئے حکمت علی تیارکرناہے
۔اشفاق احمدنے کہاکہ زوارنور،احسان دانش،ایازخان اورانجینئرغرفان خودان مشکلات کے شکاررہے ہیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورحالات کاڈٹ کرمقابلہ کیااوراللہ کے فضل سےانہوں نےاپنی معزوری اورمشکلات کواپنے راستے میں رکاوٹ نہیں بننےدی اورانٹرنیشنل سطح پرکھیلوں کے میدان میں ایک منفردمقام بنایا۔اخرمیں مہمان خصوصی نے طلبہ وشرکاء میں سرٹیفکیٹس اوریادگاری شیلڈزتقسیم کیئے۔