پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورفٹ لیگ سیزن فائیو کے سلسلے میں یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن کے پانچ رکنی وفدکی کمشنر پشاورڈویژن ریاض مسعود سے ملاقات،ملاقات میںفٹ بال کوکامیاب بنانے اور پورے سیزن کو ن نوجواں کومنشیات کی لعنت سے بچانے اوربچوں کواس کے مضراثرات سے حوالے سے بطور آگاہی مہم منسوب کرانے کافیصلہ، اس سلسلے میں چیئرمیں یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن گل حیدر نے پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ کمشنر پشاورریاض مسعود سے ہماری ملاقات کافی شانداروزبردست رہی اورانہوںنے فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے انعقاد کوسراہتے ہوئے ہمیں ہدایات کی فٹ بال لیگ کے دورران آپ لوگوں منشیات کے خلاف روک تھام کے لیے بھرپورآگاہی مہم بھی ساتھ چلائیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت بچایاجائیں تاکہ وہ اپنی توجہ تعلیم وکھیل وصحت پرمرکوز کریں۔
انہوں نے بتایاکہ کمشنرپشاور ریاض خان مسعو کی ہدایات پرپوراپوراعمل کرتے ہوئے ہم اپنی لیگ کی مہم کاباقاعدہ اغاز جلدہی پشاورکی مختلف سرکاری وپرائیویٹ یونیورستٹیوں،کالجز وسکول میںمنشیات کی خلاف آگاہی مہم سے کریں گے انہوںنے بتایاکہ پشاورفٹ بال لیگ سیزن فائیو کاسلوگن منشیات سے انکاراورکھیل سے پیارہے اوراسی سلوگن کولیکر پورے سیزن کے دوران بچوں،بوڑھوںاورنوجوان تک پہنچائیںگے ۔