دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اورسابق ورلڈ چیمپئین جہانگیر خان نے کہا ہے کہ کھیل قیام امن اور مفاہمت کا ایک اہم ذریعہ ہے اولمپک تحریک سے نہ صرف مختلف قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پرلایا جاسکتا ہے بلکہ صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی اور کھیل کو وسیع پیمانے پر فروغ بھی دیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اولمپک ڈے کی تقریبات کے دوسرے مرحلے میں پا کستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کے تحت منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیرا اولمپک کے اسپیشل بچوں سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جہانگیرخان کامزید کہنا تھا کہ شجرکاری اولمپک موومنٹ اور اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں شامل ہے جس کا مقصد کھیلوں کے میدان سے شجرکاری کے پیغام کوعام کرنا ہے اولمپک ڈے کی تقریبات میں اسپیشل بچوں کی شمولیت پر پی او انوائرمنٹ کمیشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ممبر تہمینہ آصف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ اسپیشل بچے بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصّہ ہیں
اللہ تعالیٰ نے ان میں بھی بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں ان بچوں نے کھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا تے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیاہے خصوصا اسپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیت کر دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار سربلند کرنے اور پہاڑوں سے بلند حوصلے رکھنے والے ہمارے قومی ہیروز نے یہ ثابت کردیا کہ ان مین صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں آج ان بچوں کے ساتھ اولمپک ڈے کی تقریب میں شریک ہوکر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ایسی تقاریب ان بچوں میں مزید حوصلہ پیدا کرتی ہیں پاکستان میں اسکواش کے سنہری دور کی واپسی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جہانگیرخان کاکہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوگراس روٹ لیول سے اسکواش کی جدیدتربیت فراہم کرکے ہی عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں ممبر انوائرمنٹ کمیشن تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اسپیشل کھلاڑیوں کو برابری کی بنیادپر کھیلوں میں حصہ لینے کی سہولیات فراہم کی جائیں آج کا یہ ایونٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے بہت جلد ان بچوں کیلئے اسپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا جائے گا اس موقع پر جہانگیر خان اسپیشل بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان میں تحائف تقسیم کئے