سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران سٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گر گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کا گرینڈ اسٹینڈ گرا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرینڈ اسٹینڈ میں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا پہلی اننگز میں 212 رنز پر آوٹ ہوگئی ہے جبکہ مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں۔