نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، پاکستان کی جانب سے بہترین سکور ستائیس رنز رہا جو افتخار احمد نے سکور کیا، محمد آصف پچیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بابر اعظم نے اکیس، محمد رضوان نے سولہ رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی، مچل سانٹر اور مائیکل بریسویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سودھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔