بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 18.5 اورز 112 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے چماری اتاپتو نے 41 جبکہ اوشادی راناسنگھے نے چھبیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے پانچ، طوبیٰ حسن نے دو جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے بھی مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے چھبیس رنز ناٹ آئوٹ عالیہ ریاض نے بیس جبکہ عائشہ نسیم نے صرف پانچ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے سولہ رنز بنائے۔