انٹر ورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب انیس اکتوبر کو منعقد ہورہی ہے جس کے لئے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں گزشتہ روز اس سلسلے میں ینگ لیڈرز فورم اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ینگ لیڈرز فورم کی جانب سے ساجد جاوید آفریدی جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے معاہدے پر دستخط ہوئیدونوں کے اشتراک سے انٹر ورسٹی گیمزانٹر کالجز گیمزانٹر کانسٹی ٹیونسی مقابلیانٹر مدارس مقابلے اور سپیشل پرسن گیمز کا انعقاد کیا جائے گا
اس موقع پر دستخط کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ اور دیگر آفیشلز موجود تھے ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت کھیلوں کے مقابلے بہترین طریقے سے منعقد کئے جائیں گے ہمارا بھرپور تعاون رہے گا اور کوشش کریں گے کہ ان مقابلوں کو مثالی بنائیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ٹیمیں مل کر ان مقابلوں کو کامیاب بنائیں گی۔