اسلام آباد ( رپورٹ نواز گوھر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج سے آسٹریلیا میں ھو رھا ھے جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی پہلے 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے ھوں گے جس میں سے کوالیفائی کرنے والی 4 ٹیمیں مین راؤنڈ میں جائیں گی جہاں پاکستان سمیت دنیا کی 8 مضبوط ٹیمیں پہلے سے موجود ھیں۔۔۔۔ستم ظریفی ھے کہ ٹی 20 کی بہت تگڑی 2 ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو بھی کوالیفائنگ راونڈ میں کھیلنا پڑ رھا ھے۔۔۔۔ھم میں سے بیشتر لوگ سمجھتے نہیں ھیں کہ ہہ جو آئی سی سی ھر مہینے رینکنگ اور پوائنٹس ٹیبل جاری کرتا ھے اس کی کتنی اھمیت ھے ؟۔۔۔دراصل انہیں پوائنٹس اور رینکنگ سے ھی ٹیموں کی پوزیشن اوپر نیچے ھوتی ھیں اور مطلوبہ پوائنٹس حاصل نہ کرنے والی ٹیموں کو کوالیفائی کرنے ھزیمت اٹھانی پڑتی ھے۔۔۔۔۔
آج کے میچز
سری لنکا بمقابلہ نمیبیا ( جیلونگ) 9 بجے صبح
نیدر لینڈ بمقابلہ متحدہ عرب امارات ۔۔۔۔ 1 بجے دوپہر