آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے زمبابوے کو شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس 45 روومین پاول 28 اور عقیل حسین 23 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 ، بلیسنگ موزربانی نے دو جبکہ سین ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 18.2 اوورز میں 122 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 31 رنز سے ہار گئی، زمبابوے کی جانب سے سب سے بہترین سکور 29 رنز رہا جو لیوک جونگوے نے سکور کیا، ویزلی مدھویرے نے 27 رنز سکور کئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے چار، جیسن ہولڈر نے تین، عقیل حسین اور اوڈین سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، الزاری جوزف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔