آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو سکاٹ لینڈ کو شکست دیکر سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک پہنچی ہے، تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج مونسے نے 54، کولم میکلوئیڈ نے پچیس رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے تیندی چاتھرا اور رچرڈ نگاروا نے دو دو جبکہ بلیسنگ موزربانی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا، زمبابوے کی جانب سے گریک ارون نے 58 اور سکندر رضا نے 40 رنز بنائے ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوے نے دو جبکہ براڈ ویل ، مارک واٹ اور مائیکل لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔