سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 24 سے 27اکتوبر تک منعقد ہونیوالی73ویںپنجاب گیمز2022ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہفتہ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، کمشنر لاہور و صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹرافی کی رونمائی کی
کمشنر لاہور و صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محمد عامر جان نے 73 ویں پنجاب گیمز 2022ء کی کامیابی کیلئے دعا کرائی، تقریب میںاولمپئن اتھلیٹ ارشد ندیم، سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، لاہور قلندرز کی انتظامیہ، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اورکھلاڑیوں کی بڑی تعدا نے شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی نے پنجاب گیمز کی ٹارچ کمشنر لاہور و صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محمدعامر جان کے حوالے کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ 73 ویں پنجاب گیمز 2022ء کا انعقاد تاریخی موقع ہے جس سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے اتنا بڑا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے، پنجاب گیمز سے اولمپک اتھلیٹ ارشد ندیم جیسے کھلاڑی نکلیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب گیمز میں پانچ ہزار سے زائد بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں ، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی بھی اس میں شرکت کر رہے ہیں، کمشنر لاہور و صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محمد عامر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، ملک بھر کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا
یہاں سے کھلاڑیوں کے سفر کا آغاز ہوگا جو اولمپکس تک جائیگا، پنجاب گیمز کے انعقادکیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون ہے، پنجاب گیمز کیلئے حکومت پنجاب، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سپورٹس ایسوسی ایشنز ایک پیج پر ہیں،73ویں پنجاب گیمز کے انعقاد پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے شکرگزار ہیں
سپورٹس بورڈ پنجاب نے تاریخی پنجاب گیمز کی روایت کو برقرار رکھا جارہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہا ہے، بطور صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب گیمز کے انتظامات سے مطمئن ہوں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 73ویں پنجاب گیمز 2022ء میں 30 سپورٹس ایونٹس رکھے گئے ہیں جن میں خواتین کے 8 سپورٹس ایونٹس شامل ہیں
پیرا اولمپک، خصوصی بچوں اور ٹرانس جینڈر کے بھی ایونٹس رکھے ہیں، اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پنجاب گیمز کے انعقاد پر خوشی ہوئی ہے، ایسے ایونٹس سے ہی کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کی راہیں کھلیں گی، میں نے سکول کی سطح سے اتھلیٹکس شروع کی اور اپنی محنت سے آگے بڑھا ہوں، پنجاب گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، وہ اپنا ٹیلنٹ دکھائیں۔
اس موقع پر لاہور قلندر نے پی ایس ایل ٹرافی سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجا ب محمد طارق قریشی کے حوالے کی، تقریب رونمائی کے بعد ٹرافی اور ٹارچ کیساتھ ٹورسٹ بس پر شہر کا چکر لگایا گیا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، کمشنر لاہور و صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محمد عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی بھی بس میں سوار تھے، پنجاب ٹورازم سکواڈ کے موٹرسائیکل دستے اور پولیس کی گاڑیوں نے بس کولیڈ کیا، بس میں کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد، سپورٹس بورڈ پنجاب زندہ باد اور پنجاب گیمز کے نعرے لگائے۔