آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہونا شروع ہو گیا جب صرف پندرہ رنز پر تین وکٹیں پویلین لوٹ گئیں، ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے باوجود نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بالخصوص گیلن فلپس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 167 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، گیلن فلپس نے 64 گیندوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل بائیس رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے کوسن راجیتھا نے دو جبکہ مہیش تھیکاشانکا، دھننجیا ڈی سلوا، ہاسارنگا اور لاہیرو کمارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔