صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ دوروزہ انٹر نیشنل امن سپورٹس کانفرنس اختتام پذیر ہوا،بیرون ممالک اور ملک کے شہروں سے آئے ہوئے صحافی بہترین یادیں سمیٹ کر اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے،کانفرنس کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی اور قائم مقام گورنر خیبر پختونخوامشتاق احمد غنی تھے،جبکہ نکے ہمراہآئی جی معظم،جا،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان ،سائوتھ ایشین سائکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شا ہ،ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع پیر عبداللہ شاہ سمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
کانفرنس کے آخری روز کوریا،ملائشیا،نیپال،سری لنکا اور آذربائجان سمیت مختلف ممالک اور ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیااورکانفرنس کے انعقاد کو ایک اقدام قراردیا۔تقریب سے خطاب کے دوران قائمقام گورنرمشتاق غنی نے کہاکہ صوبے میں کھلاڑیوں اور کھیلوں کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں، صحافی ہرمیدان میں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے ہیں،
انکا کہنا تھا کہ اس پرامن صورتحال تک پہنچنے کیلئے طویل جدوجہد کرنا پڑی، خیبرپختونخوا میں 15 سال تک دہشت گردی کی لہر جاری اور رہی اور اس دوران ہمیں اس جنگ میں 90 ہزار جانوں کی قربانی دینا پڑی، آخر کار پاک فوج، پولیس اورعوام کی بیش بہاقربانیوں کی بدولت ہم امن و امان قائم کرنے میں سرخرو ہوئے،
مقرررین نے کہاکہ انہی قربانیوں کی بدولت آمن قائم ہے اورجسکے باعث تاریخی اور پھولوں کے شہر پشاور میں بین الاقوامی امن سپورٹس کانفرنس کا انعقاد ممکن ہو سکا جس میں غیرملکی مندوبین سمیت ملک بھر سے کھیلوں سے وابستہ صحافی شریک ہوئے۔ خیبرپختونخوا نے کھیلوں کے ذریعے ہمیشہ دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔
اس موقع پرانہوں نے پشاور میں بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزرز اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔تقریب میں خیبرپختونخوا سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے غیرملکی مندوبین، بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنیوالے خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں اور ان کیلئے آواز اٹھانے والے سپورٹس صحافیوںمیں ایوارڈز سے نوازاگیا،غیر ملکی مندوبین نیپال سے نیرنجن، سعودیہ عرب کے اواد بن مبارک، سری لنکا کے راماکرشن کاروپائی، ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے اظہر اتن، آذربائیجان کے الدر اسماعیلوف، عمانیوئیل، ہنگری کی آنا زیلاگئی،نرگس محمودزادئے، افغانستان کے سمیع سمیت کھلاڑیوں میں کراٹے کے مرادخان، بیڈمنٹن کے مرادعلی،سکواش کے ناصر اقبال، تائیکوانڈو کی عائشہ آیاز،باکسنگ میں ہادیہ کمال،، ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ، محمد الطاف سائیکلنگ کے محسن خاناور اسی طرح خیبر پختونخواکے سینئر صحافیوں راشد جاوید، امجد عزیز ملک،طاہر منیر اعوان، غنی الرحمن،عاصم شیراز، عرفان موسی زئی، سعد بن اویس، قادر خان،عدنان شاہد، شاہد آفریدی، احتشام بشیر، شہزاد محمود، کاشف الدین سید،سمیت دیگر ایوارڈز سے نوازاگیا