لاہور میں 26نومبر سے شروع ہونے والی 67ویں قومی سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد نثار کے مطابق اس چیمپین شپ کے لئے پشاور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں پورے صوبے سے کثیر تعداد میں سائیکلسٹ نے شرکت کی اور ٹرائلز کے بعد 12کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا جس میں چھ مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔مرد سائیکلسٹ میں ساجد علی خان،صدیق اللہ۔ثنااللہ،خضر حیات،محسن خان اور نبی اللہ جبکہ خواتین میں فریال امان،نازیہ خان،نورالعین،ملائکہ شاہد،ثمرین صدف اور زلیخہ بغتیار شرکت کریں گے۔ؑصمت اللہ کو ٹیم کامنیجر اور عمر فاروق کو دونوں مرد و خواتین کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔قومی سائیکلنگ ٹریک چئیمپین شپ 26سے28نومبر تک لاہور میں کھیلی جائیگی۔