پرتھ میں کھیلے گئے آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دیدی، آسڑیلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 498 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 164 رنز کے فرق سے ہار گئی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ 110، روسٹن چیز 55، ٹیگ نارائن چندرپال 45 اور الزاری جوف 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسڑیلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر نتھن لیون رہے جنہوں نے چھ کھلاڑیوں کو شکار کیا، ٹریوس ہیڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مارنس لبوشین جنہوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری سکور کی تھی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔