بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو کرہسپتال پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما بنگلادیش کے اوپنر انعام الحق کا کیچ پکڑنے کے دوران زخمی ہوئے، گیند نے ان کے انگوٹھے کو ہٹ کیا جس کے بعد ان کے انگوٹھے سے خون بھی نکلنے لگا۔انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے فوری بعد ان کی چوٹ کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر ایکسرے کے لیے ڈھاکا کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلیکے بعد جیت لیا تھا۔