کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہیں انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے لہذا اگر ہمیں انگلش نہیں آتی تو اس پر شرمندہ نہیں ہونا چاہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی جب میں پرفارمر بنا ورلڈنمبر ون بنا توبڑے بندوں نے کہا کہ انگلش بولیں جس پر کہا کہ میری مرضی میں جو چاہے کروں، میں انگلش نہیں بولوں گا آپ نے میری مادری زبان میں انٹرویو کرنا ہے تو کرو اور میں کوئی شرمندہ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انگلش نہیں آتی تو شرمندہ نہیں ہونا چاہیے
جو ہم کررہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، یہ عام بندہ نہیں کررہا ہے ورلڈ نمبر ون کا نمبر نمبرون ہے، اس کے لیے دنیا کو ہونا چاہیے اس کو دنیا کے پاس نہیں جانا چاہیے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلش لینگویج، مجھے اس لفظ سے نفرت ہے، کہ آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے ہیں، آپ کا جو کیرئیر ہے وہ دنیا کا سب سے اچھا ہے، آپ کی میٹھی زبان ایسی چیز ہے جو آپ اس سے برا اور اچھا کام کرسکتا ہے، جتنا پیار محبت سے بولیں گے لوگ آپ سے محبت کریں گے، کرکٹ کیرئیر کو انگلش سے کیوں جوڑرہے ہیں۔