انگلینڈ ویمنز اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ برج ٹائون میں کھیلے گئے چوتھے میچ کا ٹاس انگلینڈ کی کپتان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے صوفیہ ڈنکلے 35، کیتھرین برنٹ 24 ناٹ آئوٹ، چارلی ڈین 20 اور ایمی جانز 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے چیری این فریزر اور شینیتا گریمونڈ نے تین تین جبکہ ہیلے میتھوز نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 16 اوورز میں 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 49 رنز سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھوز 23، شرمائن کیمبل 17 اور ایفے فلچر 14 رنز بنا پائیں، انگلینڈ کی جانب سے لورن بیل نے چار، صوفیہ ڈنکلے اور چارلی ڈین نے دو دو جبکہ سارہ گیلن نے ایک وکٹ حاصل کی، چارلی ڈین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔