ایچ ای سی کےزیراہتمام انٹریونیورسٹی کے زون بی فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،پہلامیچ اسلامیہ کالج اوضرسیکاس یونیورسٹی اور( یوای ٹی ) یونیورسٹی انجینیرنگ آف ٹیکنالوجی اور ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاورکی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔پرووائس چانسلرڈاکٹرعلی محمد اسلامیہ کالج نے افتتاح کیا۔اس موقع پراسلامیہ کالج کےڈائریکٹرسپورٹس علی ہوتی بھی موجود تھے۔ہاییرایجوکیشن کمیشن کےزیراہتمام انٹرورسٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں آٹھ یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روزاسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی نگرانی اسلامیہ کالج پشاوراورہاسٹل ٹو گراونڈ پرمیچزکھیلےجارہےہیں۔اسلامیہ کالج کےگراونڈہر پرمیزبان ٹیم اسلامیہ کالج اورسیکاس یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلےجانیوالےمیچ میں اسلامیہ کالج کےکھلاڑیوں نےشاندارکھیل مظاہرہ کرکےاپنے پہلے ٹاکرےمیں دوگول کےمقابلےسات گول سےکامیابی حاصل کی۔جبکہ دوسرےمیچ میں ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور نےیوای ٹی کی ٹیم کوپینلٹی کے ذریعےپانچ گول سےشکست دیکراگلےراؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےاسلامیہ کالج یونیورسٹی کےپرووائس چانسلرڈاکٹرعلی محمد نےکہاکہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دیناوقت کی اشد ضرورت ہےکیونکہ کھیلوں میں شرکت کرنےسے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے بلکہ ان میں ہارجیت کو برداشت کرنےحوصلہ پیداہوتاہے۔انہوں نےکہاکہ مجھےبہت خوشی ہوتی ہےکہ کھیلوں کی دنیامیں اسلامیہ کالج میں کانام اچھے الفاظ یاد کرتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ دورجدیدمیں علی ہوتی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں کھیلوں کے حوالے سے کام کررہےہیں۔اسی کالج سے سکواش،ٹیبل ٹینس،کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال سمیت مختلف کھیلوں کےبہترین ٹیلنٹ سامنے آیاہےاورانشاءاللہ اس درسگاہ میں کھیلوں کوفروغ دیں گے۔