پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے پر بولنگ کی.شاہین آفریدی ری ہیب پروسیس سے گزر رہے ہیں انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی ہے۔بولنگ کے دوران شاہین آفریدی نے 15 سے 17 گیندیں کرائیں۔
شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے سٹیڈیم آئے، انہوں نے پاکستان ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب شروع کر دیا ہے، وہ کھانے کے وقفے پر فزیکل ٹریننگ کرتے دکھائی دیے۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے ۔