پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 433 رنز بنا لئے ہیں، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 56 اور اعجاز پٹیل 31 رنز کے ساتھ موجود تھے، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔