سابق قومی کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ کوئی کمنٹ کروں، بابر اعظم کی کپتانی پر اپنی کوئی رائے نہیں دے سکتا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ پہلے دو میچز کے دوران دوسری اننگز میں گیند زیادہ ٹرن ہورہی تھی، تیسرے ون ڈے میں ایسا نہیں ہوا، لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہم اس سے زیادہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 280 کا سکور اچھا تھا لیکن پھر بھی 20 رنز کم تھے، نیوزی لینڈ کی جیت کا سہرا فلپس کو جاتا ہے جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ٹیسٹ سیریز میں ہمارے اہم بولرز ان فٹ ہوگئے تھے۔