پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں ٹیم کے لیے تیسرے یا چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے ایک مثال قائم کرنا چاہتا ہوں
ہم ٹیم کی طرف سے مجموعی طور پر بہتر کوشش کے لیے پرامید ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ اس سیزن میں ہمارے سکواڈ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔سرفراز نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ہمارے پاس مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری کو ملتان میں ہوگا۔