متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں جاری دسویں الفجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کانسی کے تین تمغے جیت لیے فجیرہ مارشل آرٹس کلب (FMAC) کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ میں 36 ممالک کے 700 سے زائد کھلاڑیوں نے کیڈٹ، جونیئرز اور سینئرز کی کیٹیگری میں حصہ لیا چیمپئین شپ کی -58 کے جی میں پاکستان کے ہارون خان، -63میں ارباز خان اور +87 کے جی میں حمزہ عمر سعید نے کانسی کے تمغے جیتے
دریں اثناء پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (PTF) کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ،کومبیکس اسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو عمر سعید نے قومی کھلاڑیوں کو ان کی عمدہ کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ باصلاحیت کھلاڑی مستقبل میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید میڈلز دلائیں گے س میگا ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کو ایکسپوز کرنا اور دیگر ممالک میں پاکستان کا سافٹ امیج لانا تھا
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ (IPC) کی اس اہم چیمپئین شپ کیلئے منظور شدہ مالی گرانٹ فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے واجح رہے کہتائیکوانڈو فیڈریشن نے دیگر کھلاڑیوں کی شرکت کو اسپانسرز کے ذریعے یقینی بنایا ہے