پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی محکمہ کھیل کے کوچ میاں ابصار علی نے خیبر پختونخوامیں ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک جامعہ پلان تشکیل دیدیاہے ،جسکے تحت پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تربیتی کیمپ لگانے کا آغازکیا،پہلے مرحلے میں جونیئر کھلاڑیوں کاکیمپ اختتام پذیر ہوا،پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں کو کیش انعامات ، کٹس ورکٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ڈائریکٹیوریٹ آف سپورٹس کے کوالیفائڈکوچ میاں ابصار علی کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میںٹیبل ٹینس کھلاڑیون کی تربیت کیلئے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میںپشاور،سوات،مردان،ڈی آئی خان،سوات اوردیر سے تعلق رکھنے والے 20کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریباً16روزہ تربیتی کیمپ میںکھلاڑیوں کو ٹریننگ دی ،اس دوران شریک کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔کیمپ کے آخرپر کھلاڑیوں کے مابین ٹورنامنٹ کھیلاگیا،جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے کاشف خان نے پہلی جبکہ پشاور کے عثمان نواب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کیمپ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہواجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ دائریکٹر اکائٹس امجد اقبال تھے،انکے ہمراہ ٹیبل ٹینس کوچز میاں ابصار علی،آمنہ محمود ،یاسر عزیز،اعزاراحمدبھی موجود تھے۔ جنہوںنے پوزیشن ہولڈر زکھلاڑیون کو کیش انعامات جبکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو کٹس،ریکٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کوچ میاں ابصار علی نے کہاکہ خیبر پختونخواٹیبل ٹینس کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے
یہاں کے کھلاڑیوں نے کم عرصے میں اس کھیل میں ایک منفردنام و مقام بنایاہے ِ،جن کی ایک لمبی فہرست ہے ۔انکاکہناتھاکہ ہماری بھر پور کوشش رہی ہے کہ فہد خواجہ،امم خوابہ،اقراء رحمن ،کائنات ملک،شرجیل ،حوریہ کی طرح مزید بہترین ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لایاجائے،انہیں خوشی ہے کہ اس ضمن میں محکمہ کھیل کے ڈی جی خالد خان،ایڈیشنل ڈی جی رشیدہ غزنوی ،ڈائریکٹر عزیزاللہ جان،ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر جعفر شاہ کی مکمل سپورٹس ورہنمائی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ انہوںنے جو حکمت عملی ترتیب دیدی ہے اس میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں،انشاء اللہ اس سلسلے میں دوسرے اضلاع تک بھی بڑھایاجائے گا۔