قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹر ٹورنامنٹ جاری ہیں۔ جس کے ایک میچ میں ایشیا لائنز، انڈیا مہاراجہ سے 10 وکٹوں سے شکست کھاگئی۔ میچ کے دوران شعیب اختر نے ساتواں اوور پھینکا جس پرشائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔ اوتھاپا نے ان کی چوتھی اور آخری گیند کو باؤنڈری کے باہر کی راہ دکھادی جس پر کچھ شائقین کرکٹ چیخ اٹھے کہ ان کی تیز گیندوں کا کیا ہوا۔
نویں اوور میں بولنگ کرنے والے محمد حفیظ کو اتھپا نے مسلسل 3 چھکے مارے اور صرف 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرلی۔ ان کے اوور میں ایک چوکا بھی لگا اور یہ اوور 23 رنزدیکر ختم ہوا ۔ اسورو اڈانا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری رہی جس میں اوتھاپا اور گمبھیر نے باآسانی چوکے مارے۔ آدھے سفر تک انڈیا مہاراجہ کو آخری 60 گیندوں پر صرف 33 رنز درکار تھے ۔
گمبھیر نے 32 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا اس وقت کھیل کی 45 گیندیں باقی تھیں۔ ایشیا لائنز نے مقررہ 20 اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے جبکہ انڈیا مہاراجہ نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان 12.3 اوورز میں پورا کرلیا ۔
رابن اوتھاپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سکائی نیٹ ایل ایل سی ماسٹرز کا اگلا میچ انڈیا مہاراجہ اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔