کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب، سی ای او صمد حبیب ، صدر سید محمد طلحہ، ٹیکنیکل ہیڈ ناصر اسماعیل اور ...
مزید پڑھیں »ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : مارچ 2023
تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی، راشد خان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ، اعظم اور نسیم شاہ ڈراپ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان راشد خان نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، پاکستان کی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے اعظم خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ افتخار احمد ...
مزید پڑھیں »نیدرلینڈز کیخلاف اہم ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ نے مضبوط ٹیم کا اعلان کردیا
جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کیخلاف دو ون ڈے میچوں کی اہم ترین سیریزکیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جنوبی افریقہ کیلئے نیدرلینڈز کیخلاف یہ سیریز اس لحاظ سے اہم ہے کہ اگر اس نے نیدرلینڈز کو دو صفر سے شکست دیدی تو وہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر ...
مزید پڑھیں »بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دیدی
بنگلہ دیش نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کو ڈگ ورتھ لیوس فارمولا کے تحت 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ ...
مزید پڑھیں »اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں،سید عاقل شاہ
پشاور(سپورٹس رپورٹر)سابق صوبائی وزیر کھیل‘پاکستان اولمپک فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے مطابق پی ایس بی کھیلوں کی سہولتیں صوبے کے حوالے کی جائیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پشاور سپورٹس ...
مزید پڑھیں »مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوں کی ملاقات ،مسائل دریافت کئے
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے ملک کے نامور کھلاڑیوںنے پیر کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اوراتھلیٹکس کے سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے ...
مزید پڑھیں »یورو 2024 کوالیفائرز، انگلینڈ نے یوکرین کو دو صفر سے شکست دیدی
انگلینڈ کی فٹبال ٹیم نے جاری یورو 2024 کوالیفائرز کے اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکرین کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دیدی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے اٹلی کو شکست سے دوچار کیا تھا یوکرین کیخلاف میچ کے 37 ویں منٹ میں ہیری کین نے ساکا کے پاس پر ...
مزید پڑھیں »ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ، بھارت کی دو خاتون باکسرز نے طلائی تمغے جیت لئے
بھارت کی خاتون باکسر نگہت زرین نے نئی دہلی میں جاری ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دو مرتبہ کی ایشین چیمپئن ویت نام کی کھلاڑی گیوین تھائی تھام کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے، نگہت زرین بھارت کی دوسری کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں دوسری مرتبہ طلائی تمغہ جیتا ہے اس سے ...
مزید پڑھیں »میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، کارلوس الکاریز کی فتوحات کا سلسلہ جاری
عالمی نمبرون سپین کے ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاریز نے شاندار کھیل کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، انیس سالہ کارلوس الکاریز نے دوسرے رائونڈ میچ میں اپنے حریف سربیا کے کھلاڑی ڈوسن لجووک کو چھ صفر، سات چھ(سات پانچ) سے شکست دی، پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ...
مزید پڑھیں »دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، افغانستان کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو سات وکٹوں کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریزمیں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ...
مزید پڑھیں »