ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ نیشنل گیمز میں کے پی دستے کی چیف ڈی مشن ہونگے ، سید عاقل شاہ
کوئٹہ میں رہائش کا بڑا مسئلہ ہے اس لئے نیشنل گیمز کو مرحلہ وار کیا جارہا ہے ، لالا ایوب ہاکی سٹیڈیم میں بات چیت
پشاور.. اولمپک ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی ہاکی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں اور اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہورہی ہے کہ صوبہ بھر سے ہاکی کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑی آئے ہوئے ہیں
امید ہے کہ نیشنل گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے یہ باتیں انہوں نے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے کی. پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونیوالے ہاکی کے پہلے ٹرائلز کیلئے کے پی اولمپک ایسوی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ، سیکرٹری ذوالفقار بٹ سمیت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ ، ہاکی ایسوسی ایشن کے سعید خان ، سید ظاہر شاہ ، ہدایت اللہ اور سلیکشن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے.
صوبہ بھر سے آنیوالے کھلاڑیوں نے سید عاقل شاہ کی آمد پر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا.اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سید عاقل شاہ کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں رہائش کا بڑا مسئلہ ہے اس لئے نیشنل گیمز کو مرحلہ وار کیا جارہا ہے اور ہاکی ان گیمز میں شامل ہیں جن کی ٹیمیں پہلی جائینگی انہوں نے کہاکہ
اولمپک ٹارچ بھی صوبے میں آرہی ہی اور ہم اسے اولمپئین کے ہاتھوں لیکر جائیں گے انہوں نے ہاکی کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے اگر ہار بھی ہو تو ایسا نہ ہو کہ جس طرح چین کے خلاف پاکستان کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا سکی ،
اس طرح نہ ہو . سید عاقل شاہ کی اس بات پر ہاکی سٹیڈیم میں موجود تمام افراد ہنس پڑے ، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ خالد خان کو چیف ڈی مشن مقرر کرنے کے حوالے سے بھی بات کی کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی خالد خان نیشنل گیمز میںجانیوالے خیبر پختونخوا ہ کے دستے کے چیف ڈی مشن ہونگے.