دو ماہ سے زائد عرصہ سے ڈیلی ویج سپورٹس بورڈ کے ملازمین کوتنخواہیں نہیں مل سکی
من پسند ملازمین کو مستقل ملازمتیں بھی دی گئی ، جبکہ دوسری طرف عرصہ دراز سے ڈیلی ویج پر تعینات ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ، رپورٹ
پشاور… نظامت کھیل میں عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز کی حیثیت سے کا م کرنے والے ملازمین کو دو ماہ سے زائد کاعرصہ ہوا تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی جیسے سخت ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہیں مہنگائی اور ابتر صورتحال کے باعث متعدد ڈیلی ویجز ملازمین ذہنی تناﺅ کا شکار ہوگئے ہیں ،
صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی وزارت کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے پچیس ہزار روپے ماہانہ پر ڈیوٹی کرنے والے بیشتر ملازمین ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں ، چیکنگ اور سیکورٹی پر تعینات ان اہلکاروں کو اب اکاﺅنٹس سیکشن کی جانب سے کہا جارہا ہے
کہ سترہ جون کے بعد تنخواہیں مل سکیں گی تنخواہیں لیٹ ہونے سمیت بیشتر ڈیلی ویج ملازمین اس بات پر پریشان ہیں کہ سابق ڈی جی سپورٹس کے آخری مہینے میں متعدد من پسند اہلکاروں کو مستقل ملازمت دیدی گئی
جبکہ کم و بیش چار سے چھ سال سے ڈیوٹی انجام دینے والے متعدداہلکاروں کو ڈیلی ویجز میں رکھا گیا ہے جو یہ ملازمین اپنے ساتھ زیادتی قرار دے رہے ہیں
کیونکہ جن کا حق تھا انہیں نہیں مل سکا جبکہ دوسرے من پسند ملازمین کو مستقل ملازمتیں دی گئی ہیں جبکہ جن کا حق تھا انہیں اس آسرے پر رکھا گیا کہ مستقل ملازمت دی جائیگی ،
لیکن مستقل ملازمت کے بجائے من پسندافراد کو مستقل تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہی