کوئٹہ: بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی 14اگست کے موقع پر ایک گرینڈ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا،
عسکری پارک سے سائیکل ریس کا آغازریلی کی صورت میں ہوا، بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان نے پاکستان کا جھنڈا لہرا کر سائیکل ریس کا افتتا ح کیا،
سائیکل ریلی کی صورت میں نواں کلی بائی پاس ہوتی ہوئی ہنہ اوڑک روڈ پر سائیکل ریس میں تبدیل ہو گئی، سائیکل ریس میں ایک کثیر تعداد میں سائیکلنگ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،نواں کلی بائی پاس ہنہ روڈ پر منعقدہ سائیکل ریس 40کلو میٹر پر محیط تھی اس موقع پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم، سجادحیدر محمد صادق، شیر محمد اور حبیب اللہ بھی موجود تھے،
سائیکل ریس میں ججز کے فرائض ایاز خان، جان عالم، محمد عارف، صادق آغا،نجیب اللہ اور سجادحیدر نے انجام دیئے،سائیکل ریس کے اختتام پرنتائج کا اعلان کیا گیا، نتائج کے مطابق عبدالغنی اول رہے، دوسری پوزیشن شبیر احمد، تیسری محب اللہ، چوتھی شبیر حسین، پانچویں فیض اللہ اور چھٹی پوزیشن اصغر نے حاصل کی، جبکہ ماسٹر کیٹیگری سائیکل ریس میں اول پوزیشن عبدالہادی نے حاصل،
دوسری پوزیشن شیر محمد، تیسری پوزیشن سمع اللہ اور عیسیٰ خان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جشن آزادی سائیکل ریس کے اختتام پربلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایازخان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک دی
اور انعامات تقسیم کئے،اور کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سرپرستی کی جائے،آج کی یہ سائیکل ریس جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر منعقد ہو رہی ہے،
آزادی کا جشن جو ش و خروش سے زندہ قومیں مناتیں ہیں، وطن سے محبت ہم سب کا اولین فریضہ ہے، ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی آزادی کے جشن کو اسی طرح سے جوش و خروش سے منانا چاہیے، سائیکلنگ کے کھلاڑیوں نے جس طرح جوش و خروش سے آج سائیکل ریس میں حصہ لیا ہے، یہ ان کی وطن سے محبت کی واضح دلیل ہے۔