العمر ایجوکیشنل سسٹم سرجانی ٹاؤن میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب۔
طلبہ و طالبات نے تقاریر،ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کر کے داد وصول کی، ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
پاکستان کا قیام انعام خداوندی اور معجزے سے کم نہیں( نعیم اختر ) تقریب سے پرنسپل مسز عطیہ عاصم، محمد عاصم جنیدی، سر معیز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) العمرایجوکیشنل سسٹم کے تحت یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلبہ و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے 14 اگست کی افادیت کو اجاگر کیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز طالب علم محمد عاطر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سر حافظ محمد عاصم نے حمد جبکہ طالب علم عیان فیاض نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی تقریب میں معلمہ مس دعا اور سر فاخرخان نے ملی نغمے پیش کر کے خوب داد وصول کی
جبکہ طالبعلم محمد مطہر اور ماہ نور نے اپنی تقاریر کے ذریعے قیام پاکستان کی جدوجہد آ زادی کی تحریک کو تاریخ کے آئینے میں پیش کر کے خوب دادوصول کی۔ پروگرام کو بہترین انداز میں مس ایمن اور سر وقاص نے آرگنائز اور میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے مہمان خصوصی ایڈیٹر روزنامہ وطن نیوز اور (سی ای او ) العمر ایجوکیشنل سسٹم نعیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ
پاکستان کا قیام انعام خداوندی ہے رمضان المبارک کے مقدس ماہ 27 رمضان شب قدر کو پاکستان کا دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی نظریاتی مملکت کی صورت میں ابھر کے سامنے آنا معجزے سے کم نہیں ہمیں اپنے اسلاف کی جدوجہد کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا
اسکول کی پرنسپل مسزعطیہ عاصم نے کہا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ہمیں اس خوشی کے موقع پر اپنا احتساب بھی کرنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا تقریب سے سر معیز و دیگر مقرر ین نے بھی خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کی افادیت پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر محمد عاصم جنیدی نے ملک کے استحکام، خوشحالی، اسکول کی ترقی کے خصوصی دعا کرائی۔