اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے نیپال کو 248 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نے نیپال کے خلاف رنز کا انبار لگایا اور مخالف ٹیم کو جیتنے کے لیے 383 رنز کا ہدف دیا،حسن رضا نے 154 اور امجد علی نے 108 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی
پاکستان کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان نے نیپال کو 248 رنز سے ہرا دیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں نیپال کے سمن اڈایا اور سنتوش بھنڈاری 26، 26 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد سمیع ، عبدالقادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔