سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا مغل کرکٹ کلب۔ راولپنڈی کا دورہ۔
کھلاڑیوں کو نطم و ضبط اور انتھک محنت کی تلقین۔
راولپنڈی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز راولپنڈی کے تاریخی گراؤنڈ آرمی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی کے مشہور و معروف مغل کرکٹ کلب کا دورہ کیا
اس موقع پر راولپنڈی ریجنل کے کوچ رافع ہاشمی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بکے پیش کرتے ہوئے استقبال کیا ان کے
ہمراہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی اور مغل کرکٹ کلب کے پریذیڈنٹ راجہ فلک شیر اور فرسٹ کلاس کرکٹر مہران ممتاز اور انچادج انیس حفیظ شامل تھے۔
رافیع ہاشمی نے سرفراز احمد کو مغل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اسی کلب نے پاکستان کو شاداب خان جیسا سپر اسٹار اور مہران ممتاز جیسے دیگر پلیئرز دیئے ہیں جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں۔ مغل کلب بہت سے پلیئر اپنے کی نمائندگی کر رہے ہیں
اس موقع پر سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے اپنے مختصر خطاب میں کھلاڑیوں کو کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ ساتھ استاد کا ادب اور نماز پڑھنے کرکٹ کے کھیل میں مسلسل جدو جہد اور انتھک محنت کی تلقین کی
اور یقننا” آ کے چل کر آپ لوگوں میں سے کوئ شاداب خان۔ کوئ محمد نواز۔ کوئ حارث روف اور کوئ شعیب اختر بنیں گیں۔
اس موقع پر سرفراز احمد نے مغل کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹپس بھی دیئے۔ آخر میں کوچ رافیع ہاشمی اور تمام آفیشلز نے سابق کپتان سرفراز احمد کی آمد پر بے حد شکریہ ادا کیا۔