رامین شمیم کی قیادت میں پاکستان ویمنز اے ٹیم کا اعلان ۔
ٹیم ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
رامین شمیم کو ویسٹ انڈیز اے ویمنز ٹیم کےخلاف ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف تین میچوں کی یہ سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ پہلے دو میچ 24 اور26 اکتوبر کو غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں ہونگے جبکہ آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب مریدکے میں قومی کیمپ میں اٹھائیس کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ہوگی۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی ہونگے۔
رامین شمیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے علاوہ 2021میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں پاکستان ویمنز اے ٹیم کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔
پاکستان ویمنز اے کی منتخب کردہ ٹیم میں رامین شمیم کے علاوہ گل فیروزہ سدرہ نواز شوال ذوالفقار عمیمہ سہیل اور طوبی حسن انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکی ہیں۔
پاکستان ویمنز اے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
رامین شمیم (کپتان)، امبر کائنات، انوشہ ناصر، ایمان فاطمہ، فاطمہ شاہد، گل فیروزہ (وکٹ کیپر )، گل رخ، حمنہ بلال، نورین یعقوب، عمیمہ سہیل، صائمہ ملک، شوال ذوالفقار، سدرہ نواز ( وکٹ کیپر)، تسمیہ رباب اور طوبٰی حسن
ٹریولنگ ریزرو : فاطمہ خان، ماہم منظور اور سیدہ خدیجہ چشتی۔
ٹیم سپورٹ اسٹاف۔
عائشہ جلیل ( منیجر ) محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( اسسٹنٹ کوچ ) ذوالفقار بابر( بولنگ کوچ ) وسیم یوسفی ( بیٹنگ کوچ ) رابعہ صدیق ( فزیوتھراپسٹ ) اور محمد رمضان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) ۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ اس اسکواڈ میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لے چکی ہیں اس کے علاوہ وہ کھلاڑی جنہوں نے ماضی قریب میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
لاہور کنٹری کلب، مریدکے کے تربیتی کیمپ میں سلیکشن کمیٹی ان کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ ہم سب کو منتخب کھلاڑیوں سے بہت امیدیں ہیں کہ وہ سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی اوریہ ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
سیریز کا شیڈول اس طرح ہے۔
24 اکتوبر پہلا ون ڈے۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
26اکتوبر ۔ دوسرا ون ڈے ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور
29 اکتوبر ۔ تیسرا ون ڈے پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ قذافی اسٹیڈیم۔لاہور۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز۔
3 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے قذافی اسٹیڈیم لاہور۔
4 نومبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
5 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
8 نومبر ۔ ٹی ٹوئنٹی ۔ فائنل ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
11نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور