تیسرا پاک مجاہد اسکاؤٹس اسپورٹس فیسٹیول 2023 اختتام پذیر۔ چیف آرگنائزر غلام مصطفیٰ۔
10 سے زائد کھیلوں کے مقابلے میں گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز کے 400 سے زائد بچوں نے حصلہ لیا۔ سعید عالم
صوبائی اسکاؤٹس سیکٹری سید اختر میر، سیکٹری PIDBSA ممتاز حسین کمرانی ، ایجوکیشن آفیسر طارق علی سمیت اسکولوز پرنسپل کی شرکت۔بابرا اسماعیل
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) تیسرا پاک مجاہد اسکاؤٹس اسپورٹس فیسٹیول 2023 گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹرمیں انعقاد۔ 400 سے زائد گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز کے طلباء کی شرکت ۔ 10 سے زائد کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء نے حصہ لیا ۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافی اور میڈل ایوارڈ دیئے گئے۔
یہ فیسٹیول پاک مجاہد اسکاؤٹس گروپ کے اشتراک سے کراچی میں منعقد ہوا ۔جس میں مہمان خصوصی صوبائی اسکاؤٹس سیکٹری سندھ سید اختر میر، طارق علی، ممتاز حسین کمرانی،
محمد احمد خان، سید عالم، میڈم بابرا اسماعیل، عبد الغنی، غلام مصطفیٰ، ریسکیو اسپیشلسنٹ انسٹرکٹر جامعہ کراچی حمزہ مبین و دیگر اسکاؤٹس لیڈران سمیت اسکولوز و کالج پرنسپلز کی شرکت۔
فیسٹیول کا افتتاح مہمان خاص کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر کیا ۔ مہمان خصوصی سید اختر میر نے اپنے خیالات کا اظہار کر ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے اطراف کے اسکولوں کے بچے آئیں اور یہاں اسکاؤٹس کی بنیادی تربیت اور اسپورٹس کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ گراؤنڈ آپ اسکاؤٹس کا ہے آپ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چیرمین پاک مجاہد اسکاؤٹس گروپ عبد الغنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہےکہ ہم علاقے کے بچوں میں اسکاؤٹس و اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ تا کہ یہ طلباء آگے جا کر ملک وقوم کی نمائندگی کر سکے۔
بچوں کو اسکاؤٹس کی بنیادی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پروگرام چیف آرگنائزر غلام مصطفیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف گراس روٹ کو پرموٹ کرنا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں اور بچوں کی آمد پر شکریا ادا کیا گیا ۔ مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئی ۔ فیسٹیول کے انتظامات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے گروپ پاک مجاہد اسکاؤٹس گروپ نے انجام دیں۔ جس پر تمام پرنسپلز کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔
مقابلوں میں کامیاب ہونے والے ٹگ آف وار کے سینئر کیٹگری میں” وہاج حسین اسکول "نے ٹرافی اپنے نام کی اور جونئیر میں "پروفیسر معین اسکول” نے ٹائیٹل اپنے نام کیا۔
ماس ریسلنگ کا ٹائٹل "حشمت میموریل اسکول "نے اپنے نام کیا۔ آرم ریسلنگ کا ٹائیٹل” روز ایجوکیشن سوسائٹی”، گن شوٹینگ کا ٹائٹل” اقراء پرنس اکیڈمی”، آرچری کا ٹائٹل "کیڈس ولڈ” ، اتھلیٹکس کا ٹائٹل "صوفا اسکول” اور ایڈوینچر کا ٹائٹل” ایم ایم مونٹیسوری اسکول” نے اپنے نام کیا۔