تیسرا مہتاب چائولہ رمضان نائٹ ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (وائٹ) نے جیت لیا
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کور فائیو ہلال امتیاز ملٹری نے انعامات تقسیم کئے
کراچی : تیسرا مہتاب چائولہ رمضان نائٹ ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (وائٹ) نے جیت لیا، فائنل میں ویٹرنز ہاکی کلب گرین کو پینالٹی اسٹروک پر دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی.
فائنل اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلا گیا دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل مقرر وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا
میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروک پر ہوا، فاتح ٹیم کے گول اولمپیئن سمیر حسین، اولمپیئن کاشف جواد اور سمیع اللہ نے اسکور کئے. شکست خوردہ ٹیم کے گول محمد علی خان اور سمیر سلیم نے اسکور کئے.
فیئر پلے ٹرافی حیدرآباد ویٹرنز ہاکی کلب کو دی گئی، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کور فائیو ہلال امتیاز ملٹری نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے،
اختتامی تقریب میں اولمپیئن اصلاح الدین، ریحان چائولہ ، کاشف چائولہ اور فرخ چائولہ اور اسماء علی شاہ نے شرکت کی. اس موقع پر اولمپیئن اصلاح الدین نے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا انکی اکیڈمی آمد پر شکریہ اداء کیا
اصلاح الدین نے کہا کہ ماضی میں افواج پاکستان کی سپورٹ سے ہی قومی کھیل کو عروج ملا، قومی کھیل کے فروغ میں ہمیشہ پاک آرمی پیش پیش رہی، آج بھی افواج پاکستان ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے.
انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں ہر سال رمضان میں نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا ہے، مہتاب چائولہ ٹورنامنٹ کا یہ مسلسل تیسرا سال ہے اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی، 10 روز تک یہ ایونٹ جاری رہا.