قائداعظم گیمز کیلئے خیبرپختونخوا ٹیموں کے انتخاب کاشیڈول تیار،
باکسنگ ٹیم کے اوپن ٹرائلز 23 اور 24 نومبر کو قیوم اسٹیڈیم میں ہوں گے,خیضراللہ
انڑویو ; غنی الرحمن
پشاور: قائداعظم گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کی مضبوط ٹیموں کے انتخاب کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جسکے لئے شیڈول تیارکرلیاگیاہے۔
مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کےلئے مختلف تاریخوں کااعلان کردیاہے جبکہ باکسنگ ٹرائلز 23 اور 24 نومبر کو قیوم اسٹیڈیم پشاور میں خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کی نگرانی منعقد ہوں گے۔
ٹیبل ٹینس کی۔مردوخواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز 22اور23 نومبرکو قیوم سٹیڈیم کے سپورٹس ارینامیں ہونگے۔
گزشتہ روز محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر خان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا،
جس میں باکسنگ ایسوسی ایشن کےسیکرٹری خیضراللہ سمیت دیگرکھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائداعظم گیمز کے لیے ٹیموں کی تشکیل کےلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اور تربیتی کیمپوں کے انعقاد کے طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔
اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈی جی کھیل عبدالناصر خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، اور ماضی میں بھی انہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر والی بال، ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس،
اسکواش اور دیگر کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ موجودہ نوجوان کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
باکسنگ کھیل سے متعلق خیبرپختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خیضراللہ نے بتایا کہ باکسنگ کے اوپن ٹرائلز مکمل طور پر صاف و شفاف ہوں گے، اور رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی ان ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں تربیتی کیمپ میں بھرپور تیار کیا جائے گا تاکہ وہ قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھا سکیں۔
یہ ٹرائلز خیبرپختونخوا کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم قدم ثابت ہوں گے، اور ان کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا اور صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے