پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے سٹرائیک فورس بنانے کا فیصلہ
پاکستانی ٹی 20 ٹیم کو بہتر بنانے کے لیے اسٹرائیک فورس تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسٹرائیک فورس 100 ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔ اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہارڈ ہٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹی 20 ٹیم کو مضبوط بنانے لیے سٹرائیک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق سٹرائیک فورس میں 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز شامل کیے جائیں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی قیادت میں ہو گا، ملک بھر سے میرٹ پر 50 باصلاحیت بیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی تربیت دی جائے گی، سٹرائیک فورس کا مقصد ٹی 20 ٹیم کو نیا ٹیلنٹ فراہم کرنا ہے، ایک سال کے اندر نئے ٹیلنٹ کو تیار کرکے قومی ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔