پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین پولو نے جیت لیا
لاہور (رپورٹ نوازگوھر)
لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین پولونے ڈائمنڈ پینٹس کو 4-3 سے ہرا کر جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں تاریخی ایبک کپ کے 48 ویں ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑ ی تعداد موجود تھی۔ فائنل سے قبل مختلف ایونٹس ہوئے جن میں کیول کیڈ، بیرل ریس اور مردو ں اور خواتین کی نیزا بازی کے مقابلے بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ینگ لیڈیز کی پولو ٹیم کا ینگ بوائز کی پولو ٹیم سے مقابلہ بھی ہوا جو لڑکیوں نے جیتا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پولو پیٹرنز تھے
جن میں اوور ڈوز کے سلمان، ڈائمنڈ پینٹس کے سی ای او میر شعیب احمد، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ فاروق امین صوفی، ریمنگٹن فارما کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر،
گارڈ گروپ کے ڈائریکٹر تیمور علی ملک، بلیک ہارس پینٹس کے ڈائریکٹر محمد صدیق، رپلاٹینم ہومز کے ڈائریکٹر قدیر اشفاق، پیبل بریکرز کے سردار محسن عطا کھوسہ،
دی ریٹرو بار کے ڈائریکٹر نفیس باڑی،لاہور پولو کلب کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز محمد نصیر، راجہ عامر، عدنان حیات نون،ثاقب خان خاکوانی، سینئر کلب ممبر عرفان علی حیدر، میجر جانوید مواز، نجف شاہ اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فائنل میچ میں ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 4-3 سے ہرا دیا۔
ایف جی / دین پولو کی طرف سے میاں عباس مختار نے دو، شیخ محمد فرہاد اور راجہ میکائل سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے دو اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔
قبل ازیں سب سڈری فائنل میں نیوایج کیبلز کی ٹیم نے بی این پولو کی ٹیم کوو 6-4 سمے ہرا دیا۔اختتامی تقریب میں پیٹرنز نے انعامات تقسیم کیے۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کو، بہترین پیٹرن میاں عباس مختارکو دیا گیا۔ میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ عباس مختار کی گھوڑی کو دیا گیا۔