قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اوپنر بلے باز صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ میں اہم کردار ادا کرنے والے صائم ایوب کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا نے انہیں ’رَن مشین‘ قرار دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابھرتے بلے باز صائم ایوب سیریز میں دوسری سینچری بنانے میں کامیاب رہے جو کہ پانچ اننگز میں ان کی تیسری سینچری تھی۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں جڑیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔
بابر اعظم جو خود بھی ون ڈے سیریز میں فارم میں واپس آئے اور بیک ٹو بیک نصف سنچریاں بنائیں وہ صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔
یادرھے کہ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی وہ 101رنز بنا کر نمایاں رہے،صائم ایوب کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ،انہوں نے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی،
یاد رہے صائم ایوب نے پہلے ون ڈے میں 109 جبکہ دوسرے میچ میں 25 رنز بنائے تھے ۔ صائم ایوب میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے .